آئی بی سی اردو اور یوتھ میڈیا نیٹ ورک کے اشتراک سے 10 روزہ "یوتھ ڈیجیٹل کانفرنس” 7 جولائی سے شروع ہو گی

نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دینے اور ان کو نکھارنے کیلئے قائم کردہ آن لائن میڈیا پلیٹ فارم یوتھ میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے 10 روز پر مشتمل "یوتھ ڈیجیٹل کانفرنس” کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئی بی سی اردو کے تعاون سے یہ ڈیجیٹل کانفرنس 7 جولائی سے 16 جولائی تک جاری رہے گی جس میں ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےماہرین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے پہلے روز جامعہ سرگودھا کے آئی ٹی کنسلٹنٹ طاہر عمر، فری لانسنگ کے متعلق نوجوانوں کو معلومات فراہم کریں گے۔ دوسرے روز نوجوانوں میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے جامعہ سرگودھا کے شعبہ علوم ابلاغیات کے اسسٹنٹ پروفیسر عبدالرحمن قیصر موجود ہوں گے۔ کانفرنس کے تیسرے روز 9 جولائی کو موٹیویشنل اسپیکر اور معلم فیصل راجا طلبہ کو بتائیں گے کہ کیسے وہ بین الاقوامی سطح کے کاروبار کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
10 جولائی کو ایجوکیشن کنسلٹنٹ امجد خان نوجوان طلبہ کو دوسرے ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مفید مشورے دیں گے۔ 11 جولائی کو عوامی فن تقریر کے گر سکھانے کیلئے نوجوان مقررہ وردا بابر موجود ہوں گی۔ اگلے ہی روز موٹیویشنل اسپیکر اور تنظیمی مشیر جمانا نور نوجوانوں کو ان کی مہارتوں میں نکھار لانے کیلئے مختلف مفید مشقوں سے آگاہ کریں گی۔ 13 جولائی کو نوجوان مقررہ نور عمران آج کے دور میں نوجوانوں کو اپنے متعلقہ شعبہ جات میں بہترین مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے آگاہی دیں گی۔ 14 جولائی کے سیشن میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کے حل کے طریقہ کار اور ہدایات کے متعلق بات کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل قصور کے شعبہ جیل سے ماہر نفسیات تہمینہ صفدر موجود ہوں گی۔ سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری اور اس حوالے سے مفید مشوروں اور معلومات کیلئے سیشن کا انعقاد 15 جولائی کو ہوگا جس میں سال 2019 سے کامیاب سی ایس پی آفیسر عائشہ احمد شرکت کریں گی۔ 16جولائی کو "یوتھ ڈیجیٹل کانفرنس” کا اختتامی سیشن ہوگا۔ یوتھ میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے انعقاد کردہ اس کانفرنس کا مقصد وبا کے دنوں میں گھر بیٹھے نوجوانوں کیلئے سیکھنے اور تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا ایک موقع فراہم کرنا ہے۔ ساتھ ہی ان میں لِیڈرشِپ کی مہارت پیدا کرنے، ان کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں باعزت روزگار کے طرف بڑھانے کا ذریعہ بننا ہے۔ ڈیجیٹل کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند طلبہ رجسٹریشن کے ذریعے شامل ہوسکیں گے جن میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ یوتھ ڈیجیٹل کانفرس کے تمام سیشن یوتھ میڈیا نیٹ ورک اور آئی بی سی اردو کے فیس بک پیج سے لائیو نشر کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے