موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ماں اور 3 بچے جاں بحق

رحیم یار خان میں ملتان سکھر موٹروے پر تیز رفتار کار الٹنے سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ صادق آباد کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور کار کے الٹتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

کار الٹنے اور آگ لگنے سے خاتون اور اس کے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ گاڑی خاتون کا شوہر چلا رہا تھا جسے شدید زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق میاں بیوی اپنے بچوں کے ساتھ کراچی سے خوشاب جارہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے