خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا پولیس افسر برطرف

اوکاڑہ: حجرہ شاہ مقیم میں شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانا حجرہ کے معطل ایس ایچ او کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے سب انسپکٹر انجم ضیاء کو نوکری سے برخاست کردیا جب کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تاہم ملزم نے 11 جولائی تک اوکاڑہ کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ کے مطابق متاثرہ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کے خلاف کاروائی کی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے