پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے 25 ملازمین معطل

قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سزا اور جزا کا عمل شروع کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔

پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق مسلسل غیر حاضری پر 21 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔

مراسلے میں بتایا گیا ہےکہ آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر بھی 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو تنزلی اور دوران ڈیوٹی کام سے غائب ہونے پر ایک ملازم کو معطلی کی سزادی گئی۔

مراسلے کے مطابق اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے