بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئیں

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر سروج خان ممبئی میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سروج خان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی سکینہ خان نے کی۔

72 سالہ سروج خان شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھیں، انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے کیرئیر کا آغاز ہوا۔

سروج خان نے بالی ووڈ کی ممتاز ترین رقاصاؤں سری دیوی اور مادھوی کے ساتھ کام کیا اور کئی گانوں کے رقص کی ہدایات دیں۔

سروج خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘دیوداس’ کے گانے دل ڈولا رے، فلم ‘تیزاب’ میں مادھوری ڈکشت کے گانے ایک دو تین، ‘مسٹر انڈیا’ میں گانے ہوا ہوائی سمیت متعدد گانوں کی کوریوگرافی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے