کراچی میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس سے اربن بلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے جس سے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں 6 سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز 6 جولائی کی رات سے ہوسکتا ہے، 7 جولائی کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے البتہ کل کے مقابلے میں آج شہر کا درجہ حرارت ایک سے 2 ڈگری کم ہونے کا امکان ہے اور شہر میں آج شام سے معمول کےمطابق سمندری ہوائیں چلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے