وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے 16 کے لیے 17 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی ہے جب کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے لیے 35000 روپے کے الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پوسٹ گریجویٹس کے لیے 15ہزار، ہاؤس آفیسر کے لیے 10 ہزار اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کے لیے 5 ہزار روپے کے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں ہیلتھ الاؤنس کی منظوری پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے طبی عملےکو سہولیات مہیاکی جائیں، وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کا مکمل ساتھ دینا چاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے