سندھ سے گندم کی غیر قانونی طور پر پنجاب منتقلی ناکام

اوباڑو: تحصیل انتظامیہ نے سندھ پنجاب کی سرحد پر گندم کی غیر قانونی بین الصوبائی نقل و حمل کے دوران چھاپہ مار کر گندم کے13 ٹرکوں کو قبضے میں لے لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اچانک خفیہ اطلاع پر سندھ پنجاب سرحد کے قریب مال بردار ٹرکوں پر چھاپہ مار کرگندم سے بھرے 13 ٹرک برآمدکر لیے۔

رپورٹ کے مطابق گندم غیر قانونی طور پر دادو سے پنجاب فروخت کے لیے لے جائی جارہی تھی جب کہ گندم کی سندھ سے کسی بھی صوبے میں نقل و حمل پر پابندی عائد ہے۔

پولیس اور محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی نقل و حمل کی جارہی ہے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے