وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ‘میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے’۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہےکہ اب تک کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر وائرس سے صحتیاب ہوئے جب کہ چند ایک وائرس کے سبب انتقال کرگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے