کراچی: گاڑیوں کے شوروم میں لوٹ مار، ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی: جمشید روڈ پر واقع گاڑیوں کے شوروم سے ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات سوا 9 بجے جمشید روڈ پر واقع گاڑیوں کے شو روم میں ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی جس میں وہ قیمتی موبائل فونز سمیت نقدی بھی لے گئے۔

شوروم کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ 3 ملزمان شو روم میں ڈکیتی کی واردات کرنے کے لیے گاڑی پر سوار ہوکر آئے تھے، ملزمان شو روم سے لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔

واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے