نریندر مودی کو لے کر اختلافات، بھارتی جوڑے نے شادی ہی منسوخ کردی

شادی سے قبل اکثر جوڑے یا ان کے خاندانوں کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں جس سے اکثر شادیاں منسوخ بھی ہوجاتی ہیں لیکن بھارت میں حال ہی میں اس حوالے سے ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک جوڑے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو لے کر اختلافات تھے جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور انہوں نے اپنی شادی ہی منسوخ کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے اخراجات سے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی تو اس دوران انہوں نے بھارت کی حالیہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

ہونے والی دُلہن سرکاری ملازم بھی تھی جو کہ بھارت کی معاشی صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی کو ٹھہرا رہی تھی جب کہ لڑکا نریندر مودی کی حمایت کر رہا تھا۔

اس بحث میں دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ انہوں نے آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ اب انہیں شادی نہیں کرنی چاہیے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے