کراچی: لیاقت آباد میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرگئی

کراچی: لیاقت آباد میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں سندھی ہوٹل کے قریب 5 منزلہ مخدوش عمارت زمین بوس ہوگئی، متاثرہ عمارت کو رہائشیوں سے پولیس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز ہی خالی کرالیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے پرانے اسٹرکچرپر مزید اضافی فلور بنادیے گئے تھے جس سے عمارت کمزور ہوگئی تھی جب کہ عمارت سے متصل پلاٹ پر بلڈر نے کام شروع کیا تو بنیادوں کی کھدائی کے دوران عمارت مزید کمزور ہوکر ایک طرف جھک گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، ا س موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا عمارت گرنے سے مالی نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اور وفاق ان کی مدد کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے