پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے:مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت اسلام ہے، پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے۔

مغرب پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے، لاڑکانہ میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا اورنظریے ہر روز تبدیل نہیں ہوتے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کی قیادت میں پورا یورپ اسلام کے خلاف اکٹھا ہوگیا ہے۔ اسلام کو دنیا کے سامنے انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ مغرب نے اسلام کی غلط تشریح کی ہے، امن کے دعویداروں نے افغانستان اورعراق کی اینٹ سے اینٹ بجادی ۔ یمن ،مصر، لیبیا اورشام میں امن تباہ کردیا گیا،اب روس اور ترکی میں کشیدگی پر تشویش ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے