روس نے بھارت کوغیرمحفوظ سیاحتی ملک قراردے دیا

بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے پے درپے واقعات کے بعد روس نے بھارت کو غیر محفوظ سیاحتی ملک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق رشین انفارمیشن سینٹرنے بھارت میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے باعث روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے سیاحتی مقام گوا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رشین انفارمیشن سینٹر کی سربراہ اکاتیرینہ بلایوکوا کا کہنا ہے کہ بھارت اور بالخصوص گوا روسی شہریوں کے لئے محفوظ سیاحتی مقام نہیں اس لئے وہاں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں صحرائے سینا میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو مصر اور ترکی کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان دونوں ممالک پر سفری پابندی کا تعلق دہشت گردی کے واقعات سے تھا جب کہ بھارت سفر نہ کرنے کا تعلق وہاں بڑھتے ہوئے عدم تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات سے ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے