ملک بھر میں مویشی منڈی کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک رکھنے کا فیصلہ

لاہور: این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ عیدالاضحیٰ کے لیے ملک بھر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیوں کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں لاہور میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں این سی او سی نےانسداد کورونا سے متعلق پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسد عمر نے عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 700 کے قریب مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی اور مویشی منڈی کے اوقات کار صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہوں گے جب کہ صحت سے متعلق ضروری ہدایات صوبوں اور انتظامی اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ عیدالاضحیٰ کی نمازوں کے حوالے سے عید الفظر کے پلان کو فالو کیا جائے گا۔

دوران اجلاس اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حو الے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 321 مقامات اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت بند ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ دیہی علاقوں سے شہر میں جانور فروخت کرنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اس لیے مویشی منڈیوں کا ایس او پیز کے تحت اہتمام بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیاں شہر سےباہر لگائی جائیں گی ، شہر کے اندر اجازت نہیں ہوگی اور مویشی منڈیو ں کے متعلق ہیلتھ پروٹوکول اور گائیڈ لائنز سب کے ساتھ شیئر ہوں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ایس او پیز پر سختی سے نظر رکھی جائے گی جب کہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے بھی ایس او پیز پر سختی عمل کرایاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے