ٹک ٹاک پر دوستی، لڑکے کی گن پوائنٹ پر لڑکی سے زیادتی

ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے اپنے ساتھی کےساتھ مل کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اندراج مقدمہ کے لیے لاہور کے تھانہ ملت پارک میں درخواست دی ہے جس پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

درخواست میں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ 20 روز قبل شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر اس کی دوستی ہوئی تھی جس پرشیراز نے اسے ملنے کے لیے سمن آباد بلایا اور وہاں اپنے دوست کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے