کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد: ہنگری کی کمپنی نے کوہاٹ ٹل بلاک میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔

اعلامیے کے مطابق کوہاٹ کے مامیخیل جنوبی ایک نمبر ویل پر 23 مئی کو کھدائی مکمل ہوئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنویں سے ایک کروڑ 61 لاکھ مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی جب کہ کنویں سے یومیہ 3 ہزار 240 بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بھی اندازہ لگایا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 21 سال میں ہنگری کی کمپنی کی پاکستان میں یہ 13 ویں دریافت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے