صادق آباد: پڑھانے سے منع کرنے پر استاد نے4 بچوں پر تیزاب پھینک دیا

صادق آباد کے علاقے حق ٹاؤن میں پڑھانے سے منع کرنے پر استاد نے4 بچوں پر تیزاب پھینک دیا۔

تیزاب گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ بچوں کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ ملزم بچوں کو ہراساں کرتا تھا، اس لیے اسے بچوں کو پڑھانے سے منع کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے