نجی اسکول کے پرنسپل کے بیٹے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی

پاکپتن: نجی اسکول کی طالبہ کو اسکول پرنسپل کے بیٹے نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق محلہ رحمت پورہ کی طالبہ کو اسکول کے پرنسپل کے بیٹے نے زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ملزم ویڈیو بنا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ طالبہ کےماموں کی مدعیت میں ملزم کلیم کےخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکپتن میں ہی تھانہ رنگ شاہ پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے