ووڈ-19: گوگل سازشی نظریات سے متعلق اشتہارات کے خلاف سرگرم

مقبول سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے ان تمام ویب سائٹس سے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردے گا جو کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات کو فروغ دے رہے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کووڈ 19 سے متعلق سازشی نظریے کو فروغ دینے سے روکنے کے لیے خودکار طریقہ استعمال کرے گا جو ان پبلشرز اور اشتہار بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا جو اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کمپنی اس حوالے سے پہلے بھی سخت ایکشن لے چکی ہے جس کے تحت وہ 200 ملین ایسے اشتہارات کو مٹا چکی ہے جو اس وبا کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اس تحقیق کے بعد کام کر رہے ہیں جس کے اندازے کے مطابق کمپنی اس سال وائرس سے متعلق غلط معلومات اور سازش کے نظریات کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹس کو اشتہار کی آمدنی میں تقریبا 19 ملین ڈالر فراہم کرے گی۔

ترجمان گوگل کا کہنا ہے کہ ہم اضافی اقدامات اس لیے کر رہے ہیں تاکہ جو پبلشرز اور اشتہارات بنانے والے صحت سے متعلق خطرناک پالیسیز بشمول مواد کو فروغ دینا چاہتے ہیں ان کو روکا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے