کورونا وبا کے دوران خرچوں میں اضافے سے عام شہری پریشان، سروے رپورٹ جاری

ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نئی سروے رپورٹ جاری کردی۔

سروے رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے دوران خرچوں میں اضافے سے عام شہری پریشان ہیں اور سروے میں 42 فیصد خرچوں میں اضافے کی دہائی دیتے نظر آئے جب کہ 27 فیصد نے کمی کا کہا۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ خرچوں میں سب سے زیادہ اضافہ فیول اور یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ہوا۔

سروے کے مطابق 38 فیصد نے بتایا کہ گروسری پر 35 فیصد، صحت پر 31 فیصد اور ذاتی نگہداشت کی چیزوں پر 27 فیصد خرچوں میں اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے بھی سروے رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے