IMF پروگرام کے باعث عوامی مشکلات میں مزید اضافے کا امکان

ط اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے بجلی اور گیس پر سبسڈی میں کمی سمیت حکومت کی جانب سے سخت سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔

حکومت کی معاشی ٹیم کو مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے اور کابینہ ارکان سخت شرائط پر معترض ہیں جب کہ سبسڈی کے نئے فارمولے کیلئے آج اجلاس ہوگا۔

ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال میں آئی ایم ایف کو اپنے طریقہ کار سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

ماہرین معیشت کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے درمیانی راستہ نکالنا چاہیے اور آئی ایم ایف کو قائل کرنا ہوگا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کو بڑھانے، شرح سود میں اضافے ، سبسڈی میں کمی کرنے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ جائےگا۔

معتبر ذرائع کے مطابق بجلی ، زرعی ٹیوب ویلوں اور برآمدکنندگان کو دی گئی سبسڈی کم کیے جانے کا امکان ہے، سبسڈی سے متعلق نیا فارمولا مرتب کیا جارہا ہے جس کے تحت سبسڈی احساس پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو فراہم کی جائے گی اور سبسڈی کے غلط استعمال کو روکا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سبسڈی کو نئے سرے سے فارمولا طے کرنے کے لیے آج پیر کو وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوگا جس میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کے خاتمے سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز پر دی گئی سبسڈی کو حقیقت پسندانہ کیا جائے گا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے