محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز پنجاب کا اضافی قلمدان صمصام بخاری کو دیدیا گیا

پنجاب کے صوبائی وزیرصمصام بخاری کو محکمہ وائلڈلائف اینڈ فشریز کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی وزیر اشتمال اراضی صمصام بخاری کو محکمہ وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی وزارت کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وائلڈلائف اینڈ فشریز کی وزارت کا قلمدان گذشتہ روز ہی صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے مستعفی ہونے سے خالی ہوا تھا۔

گذشتہ روز اسد کھوکھر نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔

اسد کھوکھر کا کہنا تھا کہ وہ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پارہے تھے اس لیے استعفیٰ دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے