صحافی مطیع اللہ جان کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا –

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی بیوی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا ہے، اور وہ مسنگ ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی اعزاز سید نے بتایا ہے کہ سینئر صحافی مطیع اللہ جان مسنگ ہیں ، نامعلوم افراد نے انہیں اٹھا لیا ہے، اور ان کی بیوی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

بظاہر مطیع اپنی اہلیہ کو انکے سرکاری سکول سے لینے گئے تھے ان کی گاڑی گزشتہ دو گھنٹوں سے سکول کے باہر پارک ہے۔ مطیع کا فون گاڑی میں ہے اور مطیع کا کچھ معلوم نہیں۔

‏اس سارے معاملے میں پر اسرار اور قابل تشویش بات یہ ہے کہ مطیع کی اہلیہ کے بقول ایک موبائل فون ان کے سکول کے احاطے کے اندر آکر گرا۔ جسے ایک دوسری ٹیچر نے اٹھا کر اپنے پاس رکھ لیا۔ تھوڑی دیر بعد وردی میں ملبوس ایک لمبا تڑنگا آدمی اندر آیا اور وہ فون مانگ کر واپس لے گیا

خیال رہے کہ صحافی مطیع اللہ کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرنے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے جس کی سماعت کل مقرر ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے