راولپنڈی: سفاک بیٹے کا بیوی کے ساتھ ملکر والدہ پر تشدد

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کی حدود میں ظالم بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=49&v=2DUHs6hgBJI&feature=emb_logo

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ بیٹا اور بہو آئے روز جھگڑا کرتے ہیں اور پھر بیٹے اور بہو نے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کر فرار ہوگیا تاہم متاثرہ خاتون زیرعلاج ہیں جن کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ہے۔

ایس پی راول کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اوراس کی بیوی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے،خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماں جیسی ہستی پر ظلم کرنے والے بیٹے کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے