خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی

خیبر پختونخوا میں دنیا کی سب سے اونچی اور طویل فاصلے تک کیبل کار چلے گی، اپر دیر سے لوئر چترال تک 14 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں منصوبے کی فیزیبلٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن پرکام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبہ 32 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گاجس کی فیزیبلٹی اسٹڈی 5 سے 6 ماہ میں مکمل ہوگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیبل کار کمراٹ اپر دیر سے مداکلشٹ لوئرچترال تک تعمیر کی جائے گی جس کی کُل لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے سے سالانہ 80 لاکھ ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے جب کہ منصوبے میں اسٹیشنز پر کار پارکنگ اور ریسٹورنٹ کی سہولت بھی ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے