مسلسل تنہائی مختلف امراض کا باعث بن سکتی ہے:طبی ماہرین

سیانوں کا کہنا ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے اس لئے انسان کو تنہا نہیں رہنا چاہئے لیکن اب تو طبی ماہرین نے بھی مسلسل تنہائی کو جان لیواقرار دے دیا ہے۔

ایک نئے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ تنہا رہنے سے انسانی خلیات میں غیرمعمولی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو مختلف امراض کی وجہ بنتی ہے اور اس سے اوسط زندگی پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔

امریکا میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تنہا رہنے سے جسم کے وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد پراثر ہوتا ہے اور وہ جسم کے قدرتی طور پر لڑنے والے دفاعی نظام کو کمزورکرتے ہیں اورانسان بیماریوں کا گھربن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دوستوں اور ہم خیالوں سے بات چیت کا عین اثر وہی ہوتا ہے جو درد کم کرنے والی اور سکون پہنچانے والی دواؤں سے ہوتا ہے ۔اس لیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ باہرنکل کر دوستوں اور لوگوں سے بات کریں اور ایک صحت مند زندگی گزاریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے