فضل الرحمان کے بھائی سندھ میں کیسے تعینات ہوئے

کراچی: مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعیناتی کے معاملے کا پتہ لگا لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاق نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو سندھ بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا، وفاق نے جنوری 2020 میں 19 گریڈ کے افسر ضیاء الرحمان کی خدمات سندھ کو دیں۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سندھ کو دی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے خلاف تحریک انصاف اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ضیا الرحمان کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ اگر دوہری شہریت والے پاکستان کے اہم عہدوں پر تعینات ہو سکتے ہیں تو پھر مولانا فضل الرحمان کے بھائی تو پاکستانی ہیں، انہیں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ضیا الرحمان خیبرپخنوتخوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، ضیا الرحمان کی تعیناتی ایک مکمل انتظامی معاملہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے