اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کا معرکہ، کپتان کے کھلاڑی سب سے آگے،ن لیگ کا دوسرا نمبر

وفاقی دارالحکومت میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی الیکشن کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔کپتان کے کھلاڑی اس وقت سب سے آگے جارہے ہیں ۔چیئرمین کی 50نشستوں کیلئے اب تک 21نشستوں کے نتائج آچکے ہیں ان میں سے پی ٹی آئی کے امیدوار 14نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ ن لیگ 5شستوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے جبکہ2 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں ان یونین کونسلز کی 550 نشستوں میں سے90 نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 56 ،ن لیگ نے 23،پیپلز پارٹی 3اور 8 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد میں انتخاب کے دوران 300جنرل کونسلز کی نشستوں سے پانچ امید وار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔دس یونین کونسلز میں دس اقلیتی امید وار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد میں 650 نشستوں پر دو ہزار 396 امیدواروں نے حصہ لیا۔ یونین کونسلز چیئر مین کے لئے 255 جنرل نشستوں پر ایک ہزار 210، خواتین کی نشستوں پر351 ، کسان اور مزدوروں کی نشستوں پر 248 امیدوار میدان میں ہیں۔

نوجوانوں کی نشستوں پر 230 اور اقلیتی نشستوں پر 102 امیدوار معرکے میں شامل ہیں۔112 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج اور پولیس کو تعینات کیا گیا ۔ خواتین کے پولنگ سٹیشنز پر ایک ہزار خواتین سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کی گئیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے پولنگ کا انعقاد انتہائی پر سکون ماحول میں ہوا تاہم ٹرن آوٹ صرف بہت صر ف30فیصد رہا ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹرز کو ہر ممکن مدد دینے کی کوشش کی ۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے اور انتظامات کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں پندرہ سے زائد مختلف شکایات موصول ہوئیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے