دنیا بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے آج یوم استحصال منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔

گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیری ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔

آج 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘یوم استحصال’ منایا جا رہا ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حکومت اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بھی متحد ہیں۔

یوم استحصال کے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد کا دورہ کریں گے اور وہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں نامور اداکار، گلوکار، کھلاڑی اور صحافی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے