پابندی کے باوجود سندھ سے مستقل غیر قانونی طور پر گندم کی پنجاب منتقلی جاری

کراچی: حکومتی پابندی کے باوجود سندھ سے مستقل غیرقانونی طور پر گندم پنجاب منتقل کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کی ناک کے نیچے جاری اس غیر قانونی کاروبار کو روکنے کےلیے انتظامیہ سطح پر صرف زبانی جمع خرچ کیا جارہا ہے۔

رحیم یار خان کی غلہ منڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور محکمہ خوراک کی مبینہ ملی بھگت سے گندم سندھ سے پنجاب لائی جارہی ہے اور مبینہ طور پرگندم کی سندھ سے پنجاب غیرقانونی منتقلی پر ایک ٹریلر سے 50 ہزار اور ٹرک سے 30 ہزار روپے بھتہ لیا جاتارہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ گندم کی سندھ سے غیرقانونی نقل و حمل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پکڑے جانے والے ایک درجن سے زائد گندم سے بھری گاڑیوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے