تھرپارکر: فضائی آپریشن کے ذریعے ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا

وزارت فوڈ سیکورٹی کے شعبہ پلانٹ پروٹیکشن نے فضائی آپریشن کے ذریعے تھرپار کر میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا کردیا۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق تھرپارکر کے علاقے اسلام کوٹ میں ٹڈیوں کی تلفی کے لیے فضائی آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کو ہوائی جہاز کے ذریعے ایک ہزار ایکڑ رقبے پر ٹڈیوں کا صفایا کیا گیا جب کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے 400 لیٹر کیڑ ے مار ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق ٹڈیوں کے خاتمے پر مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے