سینیئر صحافی اطہر علی ہاشمی انتقال کر گئے

کراچی: اردو سمیت مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر اطہر علی ہاشمی آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

74 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے اطہر علی ہاشمی طويل عرصے سے عارضہ قلب سمیت ديگر امراض ميں مبتلا تھے۔

ان کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے کی۔

اطہر علی ہاشمی کی نمازجنازہ بعد نمازظہر جامع مسجد شہبازگلستان جوہربلاک 12 ميں اداکی جائےگی۔

اطہر علی ہاشمی روزنامہ جسارت کےچيف ايڈيٹر تھے۔ انہوں نے زندگی کے44برس شعبہ صحافت میں صرف کیے۔ ان کی نہ صرف اردو زبان بلکہ عربی، فارسی، ہندی اور سنسکرت پر مضبوط گرفت تھی۔

زبان کی اصلاح کےحوالے سے ان کا ہفتہ وار کالم ” خبر ليجيےزباں بگڑی ” کے عنوان سے انتہائی مقبول تھا۔ ان کے کالمز کئی ممالک کےاخبارات شائع ہوتے رہے ہیں۔

وہ جدہ سے شائع ہونے والے پہلے اردو اخبار "اردو نیوز” کے بانیوں میں شامل تھے۔

اطہر علی ہاشمی نے سوگوران ميں تين بيٹے اور بيوہ کو چھوڑا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے