کراچی: بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا

کراچی: ڈالمیاکے علاقے میں بیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی سے ماں پر وار کیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نیول پولیس کی حراست میں تھا جسے واقعے کی اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے