لاہور: گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور: مالی پورہ بند روڈ پر 5 سالہ بچہ گلے پر دھاتی ڈور پھرنے سےجاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق آصف نامی شخص رات گئے اپنے 5 سالہ بیٹے اصغر کو موٹرسائیکل پر لے کر نکلا تو دھاتی ڈور بچے کے گلے پر پھر گئی جس سے بچہ خون میں لت پت ہو گیااور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ شفیق آباد کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے پتنگ باز کی تلاش شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے