باہمت معذور نوجوان برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءمیں ہو گی

نوجوان مصور برکات کے فن پاروں کی نمائش آج الحمراءآرٹ گیلری میں منعقد کی جائے گی روٹری کلب آف لاہور گارڈنز کے تعاون سے ہونے والی اس دو روزہ نمائش میں برکات کے 60فن پارے رکھے جائیں گے ،

 

نمائش میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔

نجی اخبارسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصور برکات نے بتایا کہ میں نے ابتدائی تعلیم کویت سے حاصل کی اس کے بعد لاہور آکر مدرستہ البنات میں پرائمری پاس کرکے او لیول تک ڈیفنس پبلک سکول میں زیر تعلیم رہا ۔

میں سی اے کررہا تھا جب میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس کے باعث میں تین ماہ کومے میں رہا اور میرا دایاں حصّہ فالج کا شکار ہوگیا میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا میرے دماغ کی اب تک پانچ بار میجر سرجری ہوچکی میرا بچ جانا کسی معجزے سے نہیں ہے۔

barkat2

ایک سوال کے جواب میں برکات نے بتایا کہ مسلسل کئی برس سے تسلسل کے ساتھ میری فزیو تھراپی جاری ہے جب میرا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو میں دائیں ہاتھ سے لکھتا تھا لیکن بعد میں جب میں نے مصوری کے لئے پرائڈ آف پرفارمنس آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور کی شاگردی اختیار کی تو بائیں ہاتھ سے کام کرنا شروع کیا۔

اب میں الٹے ہاتھ سے لکھتا اور پینٹنگز بناتا ہوں۔برکات کی والدہ ،بہن اور بہنوئی کا کہنا ہے کہ انسان میں ہمت اور حوصلہ ہو تو دنیا میں کوئی بھی کام کرسکتا ہے ہمت مرداں مدد خدا والی ضرب المثل اس لڑکے پر صادق آتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے