سندھ حکومت نے فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو عہدہ چھوڑنے سے روک دیا

کراچی کے ضلع وسطی میں تعینات خیبر پختونخوا حکومت کے افسر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ضیا الرحمان کو عہدے پر برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے افسر ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ چھوڑنے سے روک دیا اور ضیا الرحمان کو ڈپٹی کمشنر کے حیثیت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ضیا الرحمان کی خدمات دوبارہ خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا نوٹیفکیشن 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے افسر کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعیناتی پر سندھ حکومت کے افسران میں بھی تشویش پائی جاتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود وہ ڈپٹی کمشنر سینٹرل کی آسامی پر کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ضیا الرحمان کی تقرری پر پاکستان تحریک انصاف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے