پاکستان میں اب لڑکی کی پیدائش پر ماں کو 2 ہزار اور لڑکے پر 1500 ملیں گے

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کل احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماؤں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

زیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلی تقریر میں غذائی قلت کا شکار بچوں کا ذکر کیا تھا، یہ پہلی حکومت ہے جس نے غذائی قلت سے متعلق اقدامات کیے، قبائلی علاقوں میں غذائی قلت کی شرح باقی شہروں سے زیادہ ہے اور وہاں 48 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ فی الحال 8 مراکز کام کررہے ہیں اور اگست کے آخر تک تمام 9 اضلاع کے 33 مراکز کھل جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے