مسلم اور مسیحی بھائی بھائی ہیں: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ مسلمان اورمسیحی افرادایک دوسرےکےلیے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ ایک بزنس ہےاوریہ دیکھناچاہیے کہ دہشتگردوں کولڑنے کےلیےاسلحہ دیتاکون ہے۔

پوپ فرانسس نے مذہبی کشیدگی کاشکار سینٹرل افریقن ری پبلک کادورہ کیا۔ وہ مسیحی انتہاپسندوں کےہاتھوں فسادسےمتاثربنگوئی کی مسجدمیں جوتےاتارکر گئے۔قبلہ رخ ہوکراحتراماًجھکےاور عبادت کی ۔

پوپ نےکہا کہ مذہب کےنام پرنفرت،بدلےاورتشددکومسترد کردیناچاہیے۔بنیاد پرستی ایک ایسامرض ہےجوہرمذہب میں موجودہے۔ مذہبی انتہاپسندی حقیقت میں مذہبی نہیں کیونکہ اس میں خداہوتاہی نہیں۔

پوپ کاکہناتھاکہ ایسےچندنہیں بہت سےکیتھولک بھی ہیں جوانتہاپسندہیں،پوپ نےکہاکہ یہ کہناغلط نہیں کہ مذاہب کےماننےوالوں کےدرمیان ہمیشہ جنگیں رہیں مگرمسیحیوں کو بھی معافی کاطلبگارہوناچاہیے۔

پوپ نےکسی ملک کانام لیےبغیر کہا کہ محض مذہبی نہیں،کتنی جنگیں ہیں جوہم مسیحیوں نےشروع کی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے