مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی، جشن آزادی کے طور پر منایا جا رہا ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی آج جشن آزادی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ دعا ہے اسلام کا قلعہ پاکستان تمام سازشوں کو شکست دے کر درپیش چیلنجز سے مضبوطی سے نمٹنے میں کامیاب ہو، پاکستان ہمیشہ دنیا بھر میں مظالم کا شکار مسلمانوں کی طاقت اور امید کا مرکز بنا رہے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور دیگر کشمیری جماعتوں نے جشن آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانے اور پاکستان کے یوم آزادی کو وادی میں یوم تشکر کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے