پانی اور خشکی پر چلنے کی صلا حیت رکھنے والا منفردریسکیو ٹرک

امریکی ڈیزائنرز نے ایک ایسا منفرد ٹرک تیارکیا ہے جوبیک وقت خشکی اور پانی پر چلنے کی صلا حیت رکھتا ہے۔

اس ٹرک کو خصوصی طور پر ریسکیو کے کاموں کے لئے استعمال کیا جاتاہے جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگا نا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ گاڑی ہے یا کشتی۔

یہ ٹرک اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ ساحل پر ایک گاڑی کی طرح بھی چلایا جاتاہے جو مشکل میں پھنسے افراد کی ریسکیو کیلئے اپنے راستے میں آنے والی خشکی یا پانی کو کسی سہارے یا مشکل کے بغیر با آسانی پار کر لیتاہے ۔

یہ ٹرک پانی میں 44 جبکہ سڑک پر 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے اور بیک وقت اس میں کئی فراد با آسانی سواری کرسکتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے