اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107روپے سے تجاوز کرگئی

ملکی سیاسی اور گرتی ہوئی معاشی صورتحال، ملک پر قرضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ روپے کی قدرمیں مزید کمی کا باعث بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 107.80روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 105.50 روپے ہوگیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجوہات میں سرمایہ کاروں کا ڈالر میں سرمایہ کاری کرنا حکومت کی طر ف سے بینکوں سے لین دین پر ٹیکس کے باعث تاجروں کاآپس میں ڈالرز میں لین دین کرنا بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ میں اضافہ تھا جبکہ دستیابی بہت کم تھی۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیاں روپے کی قدر میں کمی کا باعث ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے