ایان کو پاسپورٹ مل گئے،مقدمے سے بھی بری ہوں گی:ماڈل

کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لاکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔

ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں اور دستاویزات کے تفصیلی جائزے کے بعد انہیں منظور کرلیا اور انہیں ان کے تینوں پاسپورٹس سپرد کردیئے۔

کمرہ عدالت نے باہر نکلنے کے بعد ایان علی نے میڈیا سے اپنی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کرلی ہے، انہیں ملک کے عدالتی نظام پربھروسہ ہے ، اس کے ساتھ ہی انہیں یقین ہے کہ وہ جلد ہی اس مقدمے سے بھی بری ہوجائیں گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے