مودی کی بطخوں کے ساتھ مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کے چرچے

فوٹو کھنچوانے کا شوق مودی جی کو لے ڈوبا، بھارتی وزیراعظم کی بطخوں اور موروں کے ساتھ مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

بھارتی شہریوں نے اس فوٹو شوٹ پر مودی جی کی خوب کھنچائی کی اور تاک تاک کے نشانے لگائے جب کہ "مودی جی کے مور” گزشتہ دنوں بھارت میں انٹرنیٹ پر مقبول ٹرینڈ رہا۔

کیمرے کے لیے مخصوص اداکاری پر بھارتیوں نے نریندر مودی کی خوب کلاس لی اور ایک صاحب نے تو بھارتی وزیراعظم کی نقالی کر ڈالی۔

ایک صارف نے مودی جی کی تصویر ایڈٹ کی جس میں ان کے ساتھ ایک مگر مچھ ہے اور انہوں نے لکھا کہ ’مودی جی اگلے فوٹوشوٹ کے لیے جاتے ہوئے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وزیر اعظم مودی مور کے ساتھ اپنے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جب کہ ہمارا ملک کورونا وائرس اور دیگر مسائل میں گھرا ہوا ہے‘۔

ایک صارف نے تو پول ہی کر ڈالا کہ ’اب آپ مودی جی کے اگلے فوٹو شوٹ میں کس جانور کو دیکھنا چاہتے ہیں؟‘۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے