پیسوں کیلئے شادی کی نہ طلاق کے بعد پیسے لیے،بچہ ہوتاتو علیحدگی کے بعد زیادہ دکھ ہوتا: ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ذلت اور عزت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے کچھ اینکر ایسے ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں ایسے لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں یہ لوگ ٹی وی پر چند سیکنڈ کیلئے آنے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ریحام خان کو ڈرا سکتا ہے تو وہ سمجھ لے ۔ ریحام خان پر اٹیک کرنا آسان نہیں۔میں جن حالات سے گزری ہوں ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہوں۔نیو ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ایک اخبار میں کالے جادو کے بارے میں آرٹیکل پڑھا جس کے بعد میں نے کالے جادو کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ کتوں کی وجہ سے طلاق کی باتیں بے بنیاد ہیں جو لوگ سوشل میڈیا پر کتوں کی تصویریں لگا رہے ہیں وہ غلط ہیں وہ کتے بھی میرے ہیں میں نے کسی کتے کو گھر سے نہیں نکالا۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران کی یہ بات بہت پسند ہے کہ وہ اپنی بہنوں کی بہت عزت کرتے ہیں وہ باپ کی طرح اپنی بہنوں کاخیال رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ شادی سے پہلے انہوں نے مجھے کہا کہ میں اپنے بچوں کی ماں( جمائما) سے رابطہ رکھوں گا تو میں نے اعتراض نہیں کیا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی خواہش تھی کہ ہمارے ہاں بچہ ہو لیکن میں اس عمر میں یہ افورڈ نہیں کر سکتی تھی اچھا ہی ہوا کہ بچہ نہیں ہوا ورنہ علیحدگی پر زیادہ تکلیف ہوتی۔ایک سوال کے جواب پر ریحام خان نے کہا کہ طلاق کے بعد کسی قسم کے پیسے لینے کا الزام بے بنیاد ہے میں نے کوئی بیش قیمت فلیٹ یا انگوٹھی لی نہ مطالبہ کیا۔ میں نے تو اپنا حق مہر بھی نہیں پوچھا جو 80یا 86ہزار تھا۔میں نے شادی پیسوں کیلئے کی نہ طلاق پیسوں کیلئے لی۔

انہوں نے کہا کہ عمران سے شادی کے بہت بہت سا مالی نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین میرا قلع قمع چاہتے تھے تو مجھے گولی ماردیتے۔میں خود پر خوف طاری نہیں کرتی جب کوئی غلط کام نہیں کیا تو کیوں ڈروں۔ میں پاکستان آونگی پہلے بھی عمران کی وجہ سے پاکستان نہیں گئی تھی۔میں اب اپنے صحافتی کیریئر کا دوبارہ آغاز کرونگی۔ پہلے بھی ریحام تھی اب بھی ریحام خان ہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ پر ایم آئی سکس کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں وہ مجھ پر نہیں مسلح افواج پر الزام لگا رہے ہیں ایسے خطرناک لوگ پاکستان کو کوئی بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔خدارامیری مخالفت میں پاکستان کو بدنام نہ کیا جائے۔ریحام خان نے کہا کہ میرے بچوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔میرے بچے عمران سے شادی پر بہت خوش تھے ۔مجھے ایک نیا پاکستان اپنی طرف کھینج رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے