اعلی شخصیت کی کاروباری معلومات لیک کرنے کے شبہے میں ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور سابق صحافی ساجد گوندل لاپتہ

مبینہ طور پر اعلی شخصیت کی کاروباری معلومات لیک کرنے کے شبہے میں ڈان نیوز کے سابق صحافی اور ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کل شام سے لاپتہ ہیں .

ڈان اخبار کے صحافی اسد ملک کے مطابق ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور ڈان ٹی وی کے سابق رپورٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کی اطلاعات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق دونوں کو ہائی پروفائل شخصیت کے کاروبار سے متعلق کسی صحافی سے رابطے کے شبہے میں ‘نامعلوم افراد’ نے اغوا کیا ہے .

مبینہ طور پر ہائی پروفائل شخصیت کے بزنس سے متعلق اطلاعات صحافی کو دینے کے شبہے میں ساجد گوندل کو کل شام ساڑھے سات بجے اغوا کر کے ان کی گاڑی محکمہ زراعت کے تحقیقاتی مرکز کے سامنے چھوڑدی گئی .

اس خبر پر صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ "وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ ایک اور شہری حکمرانوں کے شہر اسلام آباد سے اٹھا لیا گیا ہے اور "چند گھنٹوں” سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے”

وزیر اعظم نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ دو برسوں میں ایک صحافی چند گھنٹے کے لیے اٹھایا گیا تھا اور پاکستان میں میڈیا برطانیہ سے بھی زیادہ ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ان کے مخالفت نہیں بلکہ ان کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے اور پروپیگنڈا کرتا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے