حکومت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ

حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کا مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ہے جس میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

سیلاب کی صورتحال اور ممبران پارلیمنٹ کی مصروفیات پر بھی گفتگو کی گئی جس میں کہا گیا کہ متعدد ارکان سیلاب زدگان کے لیے ریلیف اقدامات میں مصروف ہیں۔

ارکان کی مصروفیات کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14 ستمبر کی شام ساڑھے چاربجے جب کہ سینیٹ اجلاس 15ستمبر کی صبح ساڑھے دس بجے بلایا جائے گا۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے مشیر پارلیمانی امور کو ہدایت کی کہ ایف اے ٹی ایف سمیت ضروری قانون سازی جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے اور ایف اے ٹی ایف قانون سازی قومی ضرورت ہے، اسے پورا کیا جائے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے 7 ستمبر سے شروع ہونے والے 26 ویں اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات سے متعلق قانون سازی ہونا تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے