کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ایڈمنسٹریٹرز تعینات

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کردیے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 21 گریڈ کے افسر افتخارشالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا جب کہ کراچی کے 6 ڈی ایم سیز میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے لیے گہنورلغاری،، ڈی ایم سی ساؤتھ کے لیے ارشاد سوڈہر، کراچی ویسٹ کے لیے سلیم اللہ اوڈھو، ایسٹ کےلیے محمد علی شاہ اور ملیر کےلیے اے ڈی سی ون کو جب کہ ضلع کورنگی کے لیے شہریار میمن کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں صفدر علی، سکھر میں نثار میمن اور لاڑکانہ میں ولی محمد بلوچ کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے