ملک بھرمیں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ماتمی جلوسوں کی نگرانی اور پر امن صورتحال کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک کے بڑے شہروں میں مرکزی ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف کنٹینرلگا کر ٹریفک کے لئے بندکردیا گیا ہے۔ ملک کے معاشی حب کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاکھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ لاہور میں مرکزی قدیمی ماتمی تعزیے کا جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ موچی گیٹ سے بر آمد ہو کر اپنی منزل کربلا گامے شاہ کی جانب رواں دواں ہے۔ راولپنڈی میں بھی حضرت امام حسین ؓ کے چہلم موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ملتان میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں ضلع بھر سے چھوٹے بڑے 8 جلوس برآمد ہوں گے جب کہ مرکزی جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ جوادیہ سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات 10 بجے آستانہ لال شاہ پر اختتام پذیر ہوگا اورجلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ فیصل آباد میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر13 جلوس اور 16 مجالس کا انعقاد ہوگا جس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیئے گئے ہیں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے 2 ہزار800 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، ضلع بھرمیں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے