کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے تحت عظمت صحابہؓ و اہلِ بیت کرام ریلی

کراچی میں اہل سنت و الجماعت کے تحت عظمت صحابہؓ و اہلِ بیت کرام کے سلسلے میں مزار قائد سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، تبت سینٹرپر علماء نے شرکاء سے خطاب کیا۔

تنظیم المدارس پاکستان کے مرکزی صدر مفتی منیب الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا ہم ناموس مصطفیٰ ﷺ اور ناموس صحابہ کرامؓ اور ناموس اہل بیت کی بات کرتے ہیں،یہ ہمارا دینی حق ہے کہ ہمارا موقف سُنا جائے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں اور رہیں گے، ہم کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کر رہے،ہم سے بڑا محب وطن اور پُر امن سلامتی کا دعویدار کوئی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا کائنات کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے جس ایکشن کا وعدہ کیا ہے اُسے کرکے دکھائیں ورنہ آپ کی کس بات کا اعتبار کیسا اعتبار؟

ریلی سے مفتی منیب الرحمان، ثروت اعجاز قادری، بلال سلیم قادری، شاہ عبدالحق قادری، حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے